Friday, March 29, 2019

سرائیکی تعلیم دے فائدے

کسی نے پوچھا تھا کہ ایم اے سرائیکی کرنے سے کیا فائدہ ہو گا لیکن افسوس کسی نے بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا یا دینا نہیں چاہا...
حالاں کہ ایم اے سرائیکی واحد ایک ایسا مضمون ہے کہ جو متنوع علوم و فنون کا حامل ہے..
میں وہ فہرست لکھتا ہوں جو علوم و فنون ایم اے سرائیکی کرنے والا سیکھتا ہے:
⬅ ایم اے سرائیکی کرنے سے نفسیات کا علم حاصل ہوتا ہے۔
⬅ تاریخ پڑھتا بھی ہے اور اس کا علم بھی حاصل کرتا ہے۔
⬅ لسانیات کا علم حاصل ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ لسان اور لسانیات میں فرق ہے..
⬅ اسلوبیات کا علم حاصل ہوتا ہے۔ یاد رہے اسلوب اور اسلوبیات میں فرق ہے..
⬅ قواعد سرائیکی کا علم حاصل ہوتا ہے۔
⬅ فن تنقید کا علم حاصل ہوتا ہے۔
⬅ فن تحقیق کا علم حاصل ہوتا ہے۔
⬅ تراجم کے فن کا علم حاصل ہوتا ہے۔
⬅ مشرقی تہذیب و تمدن کا علم حاصل ہوتا ہے۔
⬅ ثقافت کا علم حاصل ہوتا ہے۔
⬅ اسلامی اقدار اور مغربی اقدار کا علم حاصل ہوتا ہے۔
⬅ فلسفے کا علم حاصل ہو تا ہے۔
⬅ تجزیہ اور تبصرہ نگاری کا علم حاصل ہوتا ہے۔
⬅ لکھنے کا فن حاصل ہوتا ہے۔
⬅ ڈراما نگاری, ناول نگاری, افسانہ نگاری, غرض یہ کہ تمام فکشن کے فن کا پتا چلتا ہے۔
⬅ شاعری کے فن کا علم حاصل ہوتا ہے۔
⬅ بحث و مباحث اور تقاریر کے فنون کا پتا چلتا ہے۔
⬅ دنیا میں اٹھنے والی مختلف تحریکوں کا علم حاصل ہوتا ہے۔
⬅ تحریک سرائیکستان اور پاکستان کا مکمل علم حاصل ہوتا ہے۔
⬅ قدیم و جدید سائنسی علوم کما بھی پتا چلتا ہے۔ ......
اب ذرا سوچیں کہ اتنے علوم و فنون حاصل کرنے کے بعد آدمی کا آئی کیو لیول کیا ہو گا؟؟؟
اس لیے لوگوں کو ایم اے سرائیکی کرنے کی زیادہ سے زیادہ ترغیب دیں.. انھیں یہ کہ کر مایوس نہ کریں کہ "جب تک سرائیکی نافذ نہیں ہوتی اس کا کوئی فائدہ نہیں"